حضرت علی علیہ السلام اور ان کی اولاد

پیدائش سن 599ء کعبہ شریف مکہ مکرمہ، وفات سن 661ء کوفہ عراق۔ آپ علیہ السلام کا نام علی اور والد کا نام حضرت ابو طالب ہے۔ آپ علیہ السلام کو ابوالحسن، ابو تراب، مرتضیٰ، اسداللہ، حیدر، شاہ مردان، کے القاب سے بھی پکارا جاتا ہے۔ آپ علیہ السلام رسول خدا صلى الله عليه وَآلِهِ وسلم کے چچازاد اور داماد بھی تھے آپ علیہ السلام مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ بھی تھے۔ آپ علیہ السلام 656ء سے 661ء تک خلیفہ رہے۔
رسول اللہ صلى الله عليه وَآلِهِ وسلم نے آپ علیہ السلام کے بارے میں فرمایا۔ تم کو مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام سے تھی۔ البتہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ سرکار دوعالم صلى الله عليه وَآلِهِ وسلم نے غدیر کے موقع پر ارشاد مرمایا جس کا میں مولا اس کا علی مولا۔ اے اللہ جو علی سے محبت رکھے تو بھی اس سے محبت فرما اور جو علی سے دشمنی رکھے اُس کو مبضوض رکھ۔
آپ علیہ السلام سوائے غزوہ تبوک کے تمام غزوات میں شریک رہے۔ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلى الله عليه وَآلِهِ وسلم نے آپ علیہ السلام کو قائم مقام مقرر فرمایا۔ غزوہ احد میں آپ علیہ السلام کے جسم مبارک پر سولہ زخم آئے۔ غزوہ خیبر کے موقع پر رسول اللہ صلى الله عليه وَآلِهِ وسلم نے جھنڈا آپ علیہ السلام کے ہاتھ میں دیا۔